مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بحران جرائم میں اضافے کا سبب بن رہا ہے : ذکر اللہ مجاہد

حکومت کرپٹ مافیا سے پیسہ نکالوانے کی بجائے غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے جو سراسر ظلم ہے

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتیں تشویشناک ہیں سیکورٹی ادارے جرائم پر قابو پانے کیلئے ٹھوس حکمت عملی تشکیل دیں ۔مہنگائی ،بیروزگاری اور معاشی بحران جرائم میں اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔ ان خیالا ت کااظہار گذشتہ روز انہوں نے کامرس پروفیشنل لاہور کے اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ، سیکرٹری پی پی 160 جماعت اسلامی لاہور محسن بشیر ، شاہد ندیم ، فضل حسین ،محمد اشرف و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عام آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ، بیروزگاری اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔

(جاری ہے)

ہر دوسرے دن ڈالر کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر، آٹا ، چینی ، دالیں ، سبزیاں ، پھل سمیت روزمرہ استعمال میں آنے اشیاء کی قیمتوں میں ہو شربا ہو رہا ہے ۔

مہنگائی کو کنٹرول کرنے والی کمیٹیاں دور دور تک کہیں نظر نہیں آر ہی ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت ہر گذرنے والے دن کے ساتھ مہنگائی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملکی معاشی صورتحال دن بدن گھمبیر ہوتی چلی جا رہی ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب رہے ہیں اور ہماری حکومت مرغیوں اور انڈوں سے ملکی معیشت کو سہارا دینے پر کام کر رہی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں