لاہور،شہر بھر سے تجاوزات کا مستقل خاتمہ کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 8 دسمبر 2018 15:08

لاہور،شہر بھر سے تجاوزات کا مستقل خاتمہ کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) شہر بھر سے تجاوزات کا مستقل خاتمہ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ جن علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے وہاں پھر تجاوزات قائم کر دی جائیں گی ۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے ک حکومت کو حکم دیا جائے کہ جن مقامات کو کلیئر کر دیا گیا ہے وہاں دوبارہ تجاوزات نہ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں