احتساب عدالت نے سلک بنک ڈیفالٹ کیس میں ملوث شیخ افضل کی 250 ملین کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے سلک بنک ڈیفالٹ کیس میں ملوث شیخ افضل کی 250 ملین کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ ملزم نے بنک سے 250 ملین کا قرض لیا جو واپس نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جس پر نیب نے ملزم کے ذمہ 434 ملین کا ریفرنس دائر کیا تھا تاہم بنک کی جانب سے اصل رقم وصول کرتے ہوئے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی۔ واضح رہے کہ ملزم شیخ افضل پنجاب بنک کا بھی کروڑوں روپے کا نادہندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں