اوقاف کی زمین واگزارکرانے کیلئے کریک ڈائون کاحکم

ہفتہ 8 دسمبر 2018 16:50

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) کمشنرملتان نے محکمہ اوقاف کو اوقاف کی سرکاری زمین پر قابضین کی فہرست تیار کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اوقاف کی سرکاری زمین پر تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے زمین واگزار کروائی جائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ اوقاف اپنے کرایہ دہندگان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرے۔

دریں اثناء کمشنر ملتان ڈویڑن عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ ملتان کی تہذیب بہت پرانی اور ذرخیز ہے۔ بلیو پاٹری ملتان کی ثقافت کی پہچان ہے اس پہچان کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام کاریگروں اور ان کے خاص صنفِ فن کی نہ صرف ڈائریکٹری بنائی جائے بلکہ اس کو سافٹ وئیر کی شکل دے کر ڈاکیومنٹ بھی تیار کیا جائے تاکہ کاریگروں کا فن زندہ رہے۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان نے محکمہ اوقاف کو سرکاری زمین پر قابضین کی لسٹ فراہم کرنے کے بھی احکامات دئیے۔کمشنر ملتان نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر رہائشی کالونیوں بارے لائحہ عمل تیار کرے۔ ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویڑن میں ٹوارزم کے فروغ کے لئے تجاویز کمشنر آفس جمع کروائے تاکہ اس خطے کی تاریخ اور اہمیت کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے مختلف محکموں کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ بلیو پاٹری کو فروغ دینے کے لئے مارکیٹ کے رحجان کو مدنظررکھنے کی ضرورت ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری کو اپنے شوروم تک عام آدمی کی سہل رسائی کو ممکن بنانا ہوگا تاکہ بلیو پاٹری کے مختلف ماڈلز بارے آگاہی مل سکے۔بلیو پاٹری کے فروغ بارے مثبت لائحہ عمل بنانے سے کاریگروں کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ان کا معاشی استحکام بھی حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں