کینٹ ڈویژن پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث160ملزمان گرفتار کرلئے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:14

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ایس پی کینٹ محمدآصف امین نے کہا ہے کہ کینٹ ڈویژن میں جرائم کی بیخ کنی اورشہریوں کو تحفظ کی فراہمی کے لئے پولیس فورس پوری لگن اور جذبے سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری آپریشن میں مزید تیز ی لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کی مہم کے دوران کینٹ ڈویژن پولیس نے ایس پی کینٹ ڈویژن محمدآصف امین کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کا شروع کر رکھا ہے۔

جس کے تسلسل میں مختلف چھاپوں اور کارروائیوں کے دوران14پسٹلز،06بندوقیں،01رائفل،82گولیاں،439بوتلیں شراب ،01کلو چرس سے زائد چرس اور قمار بازی پر لگی تقریبا81ہزار روپے سے زائدرقم برآمد کی گئی ۔تین مختلف گینگزکے 8ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 90ہزار روپے نقدی برآمدکی گئی۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ ،گداگری،پرائس کنٹرول اور سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر27 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں