مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیاد ت کا واویلا کرپشن بچانے کیلئے ہے ،ثوبیہ کمال خان

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:14

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی تاریخ کے بہترین وزیر اعظم ثابت ہونگے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے وعدوں کی پاسداری اور ان پر عملداری میں کامیاب ہو ں گے اور ملک نہ صرف ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا بلکہ عام آدمی کی حالت بھی تبدیل ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی، انتہا پسندی، مذہبی منافقت سے پاک کرنے کیلئے جراتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ آج دشمن ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ و زیراعظم عمران خان نے ملک کے نظام کو درست سمت پر گامزن کردیا ہے۔ کرپشن اور بدعنوانی کا سیاہ نظام سمندر برد کر کے ایمانداری اور دیانتداری کا نظام متعارف کروایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام بخوبی اس امر سے آگا ہ ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ملکی دولت لوٹنے والے کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی وصول کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں