عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عرفان عباسی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:14

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ عمران خان کی ساری توجہ عام آدمی کے مسائل پر مرکوز ہے اور مخالفین روز نئی مہم جوئی میں مصروف عمل ہیں۔ لیکن تحریک انصاف کی حکومت اور ورکرز پرعزم ہیں جلد معاملات پر قابو پا لیا جائے گا ۔ جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان دنیا کا عظیم ملک بنے گا اپوزیشن کے منہ بہت جلد بند ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ن لیگ اور پی پی پی نے ہمیشہ اداروں کو دبائو میں رکھنے کی کوشش کی اب ادارے اور حکومت عوام کی امیدوں کے مطابق چل کر پاکستان کو آگے لیکر جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری حکومتی مشینری دن رات ایک کئے ہوئے ہے ۔حکومت کی ساری توجہ عوام کی تعلیم،صحت، سرچھپانے کیلئے گھر اور روزگار مہیا کر نے پر مرکوز ہے۔ عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری ہوں گی تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں