پنجاب بھرمیں962ٹریفک حادثات میں11 افراد جاں بحق ،1063زخمی ہوئے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں962 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 656افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔407معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں456ڈرائیوز،17کم عمرڈرائیورز475مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ204ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت205متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد98حادثات میں115متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان90حادثات میں84متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1074متاثرین میں866مرد اور208خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں191فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور608افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 275زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں778موٹر سائیکلز،149آٹو رکشے،106موٹر کاریں،57وین14مسافربسیں،31ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں