ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،

500کنال زرعی اراضی واگزار ،5دکانیں مسمار، 26 دکانداروں کیخلاف سامان باہر رکھنے پر مقدمات درج کروادیئے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:13

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،گزشتہ روز 500کنال زرعی اراضی واگزار کروانے کے ساتھ ساتھ5دکانوں کو مسمار، 5کو سیل،26دکانداروں پر سامان باہر رکھنے پر مقدمات درج کروادیئے گئے، شاہ عالم مارکیٹ آپریشن میں سینکڑوں تھڑوں و شیڈز کو بھی مسمار کرد یا گیا ، ضلعی انتظامیہ نے پی آئی اے روڈ، جوہر ٹائون، ریونیو سوسائٹی ، شوکت خانم روڈ، شالیمار لنک روڈ، ہال روڈ اور دیگر روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیااور ملبہ کو بھی ساتھ ساتھ اُٹھایا جارہا ہے ۔

واگزار کروائی گئی جگہ کی مالیت125ملین سے زائد ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے موضع اُتار مانگا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران موضع مانگا اُتار میں500کنال زرعی اراضی واگزار کروائی گئی۔زمین کی مالیت 125ملین ہے۔کارروائی اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی۔ضلعی انتظامیہ نے شالیمار لنک روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔

سامان دکانوں سے باہر رکھنے پر5دکانوں کو سیل کردیا گیا۔کارروائی اے سی شالیمار نے کی۔ گڑھی شاہو میں 5دکانوںاور06شیڈز کو بھی مسمار کردیا گیاہے۔ اسطرح ضلعی انتظامیہ نے پی آئی اے روڈ، جوہر ٹائون، ریونیو سوسائٹی ، شوکت خانم روڈ، شالیمار لنک روڈ، ہال روڈ اور دیگر روڈ پر بھی تجاوازات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 26دکانداروں کیخلاف سامان دکانوں سے باہر رکھنے پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

سامان دکانوں سے باہر رکھنے پر ضبط کر لیا گیا ہے۔افسران نے رات گئے ماڈل قرار دی گئی شاہرائوں کی چیکنگ کی ۔اے ڈی سی جی لاہور سمیت اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے۔شاہ عالم مارکیٹ میں ملبہ اٹھانے کا کام بھی شروع ہے ۔ایل ڈبلیو ایم سی نے رات گئے تجاوزات آپریشن کا ملبہ اٹھایا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ملبہ کو آپریشن کے ساتھ ساتھ اٹھانے کے احکامات دئیے ہیں ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ سمیت دیگر مقامات پر آپریشن برق رفتاری کے ساتھ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں