شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کا ر کی خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:13

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کا ر پر کارروائیاں جاری ، ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کی طرف سے صوفیہ فارم ہائوس پر ون ڈش کیخلاف ورزی پرکارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

فارم ہائوس کو سیل کر دیا گیا اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسطرح واپڈا ٹائون میںون ڈش کیخلاف ورزی پر ایک شخص جاوید کو حراست میں لے لیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ شہر بھر میں ہونے والی شادی کی تقریبات کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں