شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی ،تاخیر سمجھ سے باہر ہے ‘عطاء اللہ تارڑ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوسکی،میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کا میڈیکل بور ڈ نے 4دسمبر بروز منگل معائنہ کیاتھا،4روز بعد بھی میڈیکل بورڈ کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جس پر تشویش ہے ،میڈیکل بورڈ کی رپورٹ جلداز جلد فراہم کی جائے، جس کو طبی ماہرین کو دکھایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل بور ڈ کی رپورٹ میں تاخیر کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔مزید علاج کے حوالے سے اقدامات میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں لئے جانے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں