بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کی شادانی دربار تیرتھ حیات پتافی میر پور میتھلو میں تقریبات جاری

ہندو رہنمائوں کا دریائے سندھ کے وسط میںواقع ہندو مذہب کے قدیمی تیرتھ سادھوبیلہ مندر سکھر کا دورہ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) ہندو مذہب کے شیو اوتاری سینٹ سوامی شادرام کے 310ویں جنم دن کی تقریبات منانے کے لیے بھارت سے پاکستان آئے ہندو یاتریوں کی شادانی دربار تیرتھ حیات پتافی میر پور میتھلو میں تقریبات جاری ، بھارت سے ہندو وفد کے لیڈر یودھیشٹرلال ودیگر ہندو رہنمائوں نے دریائے سندھ کے وسط میںواقع ہندو مذہب کے قدیمی تیرتھ سادھوبیلہ مندر سکھر کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق وزیر ،ایڈمنسٹریٹر کراچی زون وہاب گل ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل شرائنز فراز عباس ،پبلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہاشمی و دیگر افسران اور سیکورٹی عملہ بھی انکے ہمراہ موجو دتھے ۔سیکرٹری بورڈنے سادھو بیلہ مندر دورہ کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بورڈ انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ ہندو یاتریوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

سیکرٹری بورڈ کا کہنا تھا کہ سادھو بیلہ مندر ہندو مذہبی کی قدیمی عبادت گاہ اور ورثہ ہے جو کہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔اسکی تزئین و آرائش و تعمیرات کے لیے سالانہ خاطر خواہ رقم خرچ کی جاتی ہے جبکہ دریا عبور کرنے کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ کی طرف سے فائبر کی کشتیاں فراہم کی گئی ہیں۔ یاتریوں کی سہولیت کے لیے کچھ مزید کشتیاں بھی عارضی طور پرشامل کی گئیں ہیں ۔

بھارت سمیت پاکستان بھر سے آئے ہندئوو ں نے مذہبی عبادات و پوجا پاٹ کیں اور بھجن گائے ۔بورڈ کے پی آر او عامر حسین ہاشمی کے مطابق ہندو یاتریوں کے روٹ پر اور سادھو بیلہ مندر کے اطراف میںسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیںجبکہ بورڈ طاہر احسان کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جنر ل فرازعباس کے نگرانی میں تمام تر انتظامات بطریق احسن انجام دیے جا رہے ہیں ۔یاتری اپنی مذہبی دورہ مکمل ہونے پر سپیشل ٹرین کے ذریعے لاہور آئیں گے اور 16دسمبر کو واپس بھارت جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں