پولیس افسران کا شہریوں کی جائیداد پر قبضے پرزبردستی تصفیے کیخلاف درخواست کی سماعت

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا فریقین کو کمیشن رپورٹ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پولیس افسران کی جانب سے شہری کی جائیداد پر زبردستی تصفیے کے خلاف درخواست کی سماعت پر چیف جسٹس آف پاکستان نے فریقین کو کمیشن رپورٹ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے جسٹس ریٹائرڈ نجم الحسن کی رپورٹ پر فریقین کو اعتراضات جمع کروانے کی ہدایت بھی کر دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار فوزیہ اجمل کا موقف ہے کہ رپورٹ پر اعتماد ہے، عدالت کا بہت بہت شکریہ، ہمیں انصاف ملا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتوں کا شکریہ نہیں ہوتا، انصاف فراہم کرنا عدالت کا فرض ہے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ4 افراد کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ درخواست گزار فوزیہ اجمل کا کہنا تھا کہ امین وینس اور عمر ورک نے زبردستی اکبری سٹور سمیت جائیداد کا تصفیہ کروایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں