لاہور میں اوپن لیٹروں پر ٹرانسپورٹ چلانے والے افراد کو رجسٹریشن کروانے کے لئے دس روز کی مہلت

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے لاہور میں اوپن لیٹروں پر ٹرانسپورٹ چلانے والے افراد کو رجسٹریشن کروانے کے لئے دس روز کی مہلت دے دی ہے۔ مہلت ختم ہونے کے بعد انہیں سسٹم میں بلاک کر کے رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں دس لاکھ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور رکشہ سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کا اوپن لیٹروں پر چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی وجہ سے سیف اتھارٹی کو ای چلاننگ کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے، رجسٹریشن اتھارٹی کے مطابق اس وقت لاہور میں تین لاکھ سے زائد گاڑیاں، 5 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں اور رکشہ سمیت دیگر ٹرانسپورٹ اوپن لیٹر پر رواں دواں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرانسفر نہ کروانے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو لاکھوں روپوں کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار سے اوپر گاڑیاں بنکوں اور لیزنگ کمپنیوں کے نام پر ہیں جن کی مدت پوری ہونے کے باوجود وہ شہریوں کے نام پر رجسٹرڈ نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن اتھارٹی 10 ہزار سے زائد گاڑیاں پہلے ہی بلاک کر چکی ہے مذکورہ مدت ختم ہونے کے بعد محکمہ سڑکوں پر ناکے لگا کر اوپن لیٹروں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں