ملی مسلم لیگ کا کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں، اسلام کی بنیاد پر سب مسلمان آپس میںبھائی بھائی ہیں،سیف اللہ خالد

ہمیں پاکستانیت کی بنیاد پر سیاست کے عمل کو آگے بڑھانا ہے،مشکل کی گھڑی میں بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کریں گے،صدر ملی مسلم لیگ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ کا کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ نہیں۔ اسلام کی بنیاد پر سب مسلمان آپس میںبھائی بھائی ہیں۔ ہمیں پاکستانیت کی بنیاد پر سیاست کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ مشکل کی گھڑی میں بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہم اس منشور پر کھڑے ہیں جو نبی کریم ﷺ نے پیش کیا تھا۔ہمیشہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو کلمہ طیبہ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔نظریہ کی سیاست قیامت تک قائم رہے گی۔کسی بھی خطے میں بسنے والا شخص کسی بھی دور میں جب کلمہ ساتھ صحیح معنوں میں وابستہ رہے گا تو اللہ تعالیٰ کامیابیوں سے نوازے گا ۔

(جاری ہے)

یہ ہمارا ایمان ہے۔اور ہم اسی بنیاد پر سیاست میں آئے ہیں۔ہمارا یقین ہے کہ کامیابیاں ہمارا مقدر بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی سطح پر لسانیت کی بنیاد پر پاکستان میں آپس میں لڑانا یہ دشمن کی بہت بڑی چال ہے۔وہ قوم کو ٹکڑوں میں بانٹنا چاہتا ہے ۔ہمیں متحد ہو کر دشمن کی سازش ناکام بنانی ہے اور نے امت کو جوڑنا ہے تا کہ ہم پاکستان کا تحفظ ،دفاع کرنے والے اور نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بن جائیں ۔

سیف اللہ خالد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا تھا۔ملی مسلم لیگ پاکستان کومضبوط ،مستحکم بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنا ہے۔ تعلیم سے نظریہ پاکستان کو نکالا گیا، معاشرتی، سیاسی، معاشی ڈھانچے میں خرابیاں پیدا کی گئیں۔ ملی مسلم لیگ ان کی اصلاح کرے گی۔ ایک ملت بن کر مغرب کی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں