200 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17 دسمبر کو ہو گی

اتوار 9 دسمبر 2018 14:40

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام رواں سال کی آخری 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17 دسمبر بروز پیر ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ رواں سال کی32 ویں اور مجموعی طور پر68ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50 ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔ قر عہ اندازی کی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدر آباد میں منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں