دنیا نے ہمارے دور حکومت میں معیشت کی تعریف کی،شہباز شریف کیخلاف تفتیش میں کیا نکلا پرویز ملک

آج نہیں تو کل قوم اس کا جواب مانگے گی، شہبازشریف کو ڈھائی مہینے کیوں بند رکھا ‘خواجہ عمران کا تقریب سے خطاب

اتوار 9 دسمبر 2018 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ دنیا نے ہمارے دور حکومت میں معیشت کی تعریف کی،شہباز شریف کے خلاف تفتیش میں کیا نکلا، ملکی معیشت یو ٹرن سے نہیں سچ بولنے اور کام کرنے سے مستحکم ہوتی ہے جبکہ ملکی معیشت موجودہ حکومت کے سوا ہر چیز کی متحمل ہو سکتی ہے، نیب عمران کے باقی خاندان کے ذرائع آمدن کا بھی احتساب کرے،آج نہیں تو کل قوم اس کا جواب مانگے گی، شہبازشریف کو ڈھائی مہینے کیوں بند رکھا، صاف پانی سے کچھ نکلا نہ آشیانہ سے کچھ نکلا، جس شخص نے دن رات محنت کی اس کو یہ صلہ دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہبازمیاں مرغوب احمد، سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری ،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کرلیا ہے۔

عوام کو بتایا جائے کن شرائط پر یہ معاہدہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف اور اس کی شرائط کے بارے میں بھی قوم سے جھوٹ بولا گیا۔ ڈالر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں۔ وزیرخزانہ نے سو دن کی تقریب میں گزشتہ روز جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا۔ وزیراعظم قوم کو تسلیاں دے رہے ہیں کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں