ایک سال میں بیرون ملک سے 17ہزار411پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا‘ رپورٹ

انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا،امیگریشن ونگ کے کیسز میں 941کیسز میں مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں

اتوار 9 دسمبر 2018 14:50

ایک سال میں بیرون ملک سے 17ہزار411پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا‘ رپورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ایک سال میں بیرون ملک سے 17ہزار411پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، ایک سال دوران 505 انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے امیگریشن ونگ کی سال 2018ء کی رپورٹ کے مطابق ملک میں انسانی اسمگلنگ کے 1612نئے کیسز کا اندراج ہواجن میں سے 1294کا چالان عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے کیسز میں 941کیسز میں مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں جبکہ ملزمان پر 10کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 4ہزار913پاکستانیوں کو ایران، 876کو ترکی، 241کو یونان اور 476کو اومان سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ اس سال 505انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن میں دو انتہائی مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں