پنجاب حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شہبازشریف کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اتوار 9 دسمبر 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث اسلام آباد میں موجودگی کی وجہ سے ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے آج بروز (پیر ) سے شروع ہونے والے اجلاس کے اختتام تک شہبازشریف کی اسلام آباد میں رہائشگاہ کو سب جیل کادرجہ حاصل ہوگا ۔ اس سلسلہ میں جیل عملے کی تعیناتی کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں ۔ صوبائی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسا ل کر کے باضابطہ آگاہ کردیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں