پنجاب ایمرجنسی سروس کے 700ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی گریجوایشن تقریب کا انقعاد

ریسکیو 1122ایک مثالی ادارہ ہے جو لوگوں کی بہترین خدمت کر رہا ہے‘صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشدکا تقریب سے خطاب

اتوار 9 دسمبر 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس کے 700ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی گریجوایشن تقریب کا انعقاد ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں کیا گیا جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، صوبائی وزیر صحت مہمان خصوصی تھیںجبکہ نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ کے سینئر افسران ڈاکٹر شین ناکس اور انتھنی برائن ، ڈاکٹر رضوان نصیر بانی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو سروس ، ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سینئر افسران اور کثیر تعداد میں ریسکیورز نے شرکت کی۔

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پہلی مرتبہ پیرا میڈیکس اسٹاف کو نیشل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ کی گائیڈ لائنز کے مطا بق تربیت دی گئی ۔ ان سات سو پیرا میڈیکس ریسکیورز کا امتحان آئرلینڈ کے سینئر افسران کی سربراہی میں لیا گیا تاکہ میڈیکل تربیت کے انٹر نیشنل معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

یہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشنز نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ کی گائیڈ لائنز کے مطابق ٹرینڈ کئے گئے ہیں ۔

یہ تربیت ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ کے درمیان باہمی تعاون کی یادداشت کے بعد کی گئی ہے تاکہ ریسکیو 1122کے پیرا میڈیکس کی عالمی معیار کے مطابق تربیت کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی معیار کی تربیت کا مقصد ریسکیورز کی صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنا ہے جو کہ پاکستان میں لوگوں کو معیاری سروس فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گی ۔

ڈی جی ریسکیو نے آئریش ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر خرم شہزاد کی کاوشوں کو سراہاجن کی بدولت 2005ء کے زلزلے کے بعد ایمرجنسی پیرا میڈیکس کی تربیت کو ایمرجنسی سروسز اکیڈیمی میں یقینی بنایا جا سکا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد صوبائی وزیر صحت پنجاب نے ریسکیو1122کی کارکردگی کیتعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ادارہ ہے جو لوگوں کو بلا امتیاز رنگ و نسل دن ہو یا رات، آندھی ہو طوفان ، زلزلہ ہو یا حادثہ ، سانحہ ہو یا آگ میں لوگوں کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کر رہا ہے جو دوسرے تمام اداروں کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے ریسکیورز کو مبارکباد پیش کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ تمام ریسکیورز فیلڈ میں ایمرجنسی سروس کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے عوام کی خدمت کریں ۔ مزید براں صوبائی وزیر نے ریسکیو1122کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ریسکیو کا ادارہ دوسرے تمام اداروں کے لیے ایک مثال ہے ہم پوری طرح سے اس ادارے کو مزید منظم اور مستحکم بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے پیرا میڈیکس ریسکورز میں سرٹیفکیٹس اور ایوارڈ بھی تقسیم کئے ۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئرلینڈ کے ڈاکٹر شین ناکس اور مسٹر اینتھنی برائن نے تربیت کے طریقہ کار اور معیار کو یقینی بنانے کے مختلف مراحل کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی پیرا میڈیکس کی صلاحیتوں کے مختلف تحریری اور عملی امتحان لیے گئے جس میں مریضوں کو طبی امداد ، مریضوں کی متنقلی اور ہسپتال کی تیاری ، میڈیکل اور حادثات میں ریسپانس شامل ہیں۔ ڈاکٹر شین ناکس نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں موجود تربیتی آلات اور ریسکیورز کے لیے ضروری حقیقت سے قریب تر تربیتی ماحول کی تعریف کی جوکہ پاکستان میں ریسکیو کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں