گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

اتوار 9 دسمبر 2018 20:30

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق کی قیادت میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفد نے گورنر پنجاب کو اِنہیں درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل میں گڈز ٹرانسپورٹرز کا رول نمایاں ہے۔ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں