ٹریفک پولیس کے تیز رفتاری، ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات

شہری خصوصاً والدین خونی کھیل کے خاتمے کیلئے مثبت کردارادا کریں، سی ٹی او

اتوار 9 دسمبر 2018 20:30

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی،رکشہ کی ڈرائیونگ سے روکنے، تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے خلاف موثر کارروائی کیلئے کینال روڈ، مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر اضافی پٹرولنگ افسران تعینات کئے گئے، جبکہ ڈی ایس پیز خود گشت کرتے نظر آئے، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز کم عمر بچے موٹر سائیکل گاڑی، رکشے لیکر سڑکوں آجا تے ہیں، جو عموماًً حادثات کا باعث بنتے ہیں، والدین کی طرف سے بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینا اور ان پر مکمل چیک اینڈ بیلنس نہ رکھنے سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہماری ذرا سی غلطی سے عمر بھر کا پچھتاوا ہو سکتا ہے،والدین کم عمر ڈرائیور کی حوصلہ شکنی کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، چھٹی کے روز بہترین اقدامات کے باعث ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیورز پر قابو پایا گیا، سی ٹی او کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں