سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میںعطائیوںکے خلاف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی

اتوار 9 دسمبر 2018 23:10

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میںپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپریل سے اب تک26,313 علاجگاہوں پر چھاپے مارکر7,200سے زائدعطائیوں کے کاروباربندکردیے۔تفصیلات کے مطابق اعدادوشمار کے مطابق ان میں سی8,223 اڈوں پر عطائیت ترک کرکے وہاں دوسرے کاروبار شروع کر دیے گئے ہیں۔ مزید برآں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ نی3,220علاج گاہوں پر چھاپے مارے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010ء کے تحت1,540عطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں نے 17اپریل سے اب تک29,533 علاج گاہو ں کی چیکنگ کی اور8,750سے زائدعطائیوں کے اڈے بند کیے ۔کمیشن کی ٹیموںنے سب سے زیادہ947 عطائیوں کے کاروبارلاہور میں بندکیے جبکہ فیصل آباد554،گجرانوالہ 499 ، شیخوپورہ482اور قصورمیں422 عطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں۔ علاوہ ازیں کمیشن کو3,700سے زیادہ ڈی سیلنگ کی درخواستیں بھی موصول ہوچکی ہیں،جن پر مزید کارروائی جاری ہے ۔جن عطائیوں کے کیس سنے گئے ہیں ،انکو تقریباً23کروڑ 25لاکھ روپے جرمانے کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی 2015ء سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن 17,500سے زائد عطائیوں کے اڈے سیل کر چکاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں