لاہور میں تین روز انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

لاکھ 71ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر

پیر 10 دسمبر 2018 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہورشہر کی تما م یونین کونسلز میںانسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں4700ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںاورٹیمیں گھر گھر جا کر5سال سے کم عمرر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین روزہ مہم میں 17لاکھ 71ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم 10دسمبر سی12دسمبر تک جاری رہے گی اورپولیو ٹیموں کیلئے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شہریوںسے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں