پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

گراں فروشی پر31فراد کے خلاف مقدمات درج ،36افراد کو حراست میں لے لیا،06دکانداروں کوجیل بھیج دیاگیا

پیر 10 دسمبر 2018 18:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر31فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور36افراد کو حراست میں لے لیااور06دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ10000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں ایل پی جی گیس پر گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ایل پی جی گیس پر گراں فروشی کر نے 24دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروائے ہیں اور 30افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں