خواجہ برادران کی پریس کانفرنس چور مچائے شور کے مترادف ہے

خواجہ سعد رفیق کی نیب کے خلاف الزام تراشی کی بجائے ثبوت پیش کریں :میاں کامران سیف

پیر 10 دسمبر 2018 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق )کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نیخواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی نیب کے خلاف پریس کانفرنس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران نیب کے خلاف الزام تراشی کی بجائے اپنی بریت کا ثبوت پیش کریں نیب نے ان کی کرپشن اور ناجائز دولت کا سراغ لگاکر پراپرٹی میں کروڑوں روپے کے لین دین اور کرپشن کے ثبوت ملنے پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تو خواجہ سعد رفیق بوکھلاہٹ میں نییب کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے میں مصروف عمل ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ عدالتوں کو لوہے کے چنے چبانے جیسی زبان استعمال کرنے والے اب مکافات عمل کا شکار ہیں اور ان کی کرپشن کے ثبوت ملنے پر ایک اہم شخصیت نے وعدہ معاف گواہ بن کرعدالتوں میں ان کے سارے کالے کرتوتوں کا انکشاف کردیا ہے تو وہ بوکھلاہٹ میں الزام تراشی میں مصروف ہوگئے ہیں خواجہ برادران چور مچائے شور کا رویہ ترک کریں اور اپنے خلاف ثبوتوں کی فراہمی پر بریت کیلئے ثبوت تلاش کریں اور نیب اور عدالتوں کو اپنا کام کرنے دیں۔

(جاری ہے)

اگر وہ بے قصور ہوئے تو وہ تسلی رکھیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں