حکومت نے نے تو عوام سے پرانے پاکستان کی سہولتوں کو بھی چھین لیا ہے،محمد اشرف بھٹی

پیر 10 دسمبر 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے سو دن کی حکومت میں عوامی فلاح و بہبود کے لاکھوں نہیں ہزاروں بھی نہیں اگر سو کام بھی کئے ہیں تو وہ بتا دے تو ہم مان جائیں گے کہ واقعی تبدیلی سرکار نے اپنے وعدے اور اعلان کے مطابق ایک نیا پاکستان بنا دیا ہے انہوں نے تو عوام سے پرانے پاکستان کی سہولتوں کو بھی چھین لیا ہے ۔

وہ اپنے حلقہ میں کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تب سے ہی عوام پر عرصہ حیات تنگ ہو کررہ گیا ہے اور عوام مہنگائی اور بے روز گاری کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت نے اس قدر مہنگائی کی ہے کہ اتنی مہنگائی پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے نہیں کی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تبدیلی ایک ڈھونگ اور عوامی مشکلات میں اضافے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے عوام پی ٹی آئی سے سو دن کے بعد ہی تنگ آگئے ہیں اب ایسی صورت حال کو میڈیا کیسے ایک اس کے برعکس دکھا سکتا ہے جب بے خبر وزیراعظم کو اپنے ہی ملک مین بڑھنے والی ڈالر کی قیمت کا پتہ نہیں ہو گا تو اس کی کارکردگی کو بھلا کیسے میڈیا مثبت انداز میں دکھا سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں