محکمہ سکول ایجوکیشن کا پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پیر 10 دسمبر 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 24 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ جاری کردہ احکامات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عملدرآمد کرونے کی مجاز ہو گی۔ اس سلسلے میں تمام سرکاری اور نجی اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں