ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب کا پرکشش نمبروں کی تین سالوں کی نیلامیوں کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ

پیر 10 دسمبر 2018 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب نے پرکشش نمبروں کی تین سالوں کی نیلامیوں کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 2015ء کے آخری تین ماہ سے اب تک کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نیلامیوں میں گزشتہ برسوں کی نسبت سے آمدن میں کمی ہوئی ہے۔ جس کے باعثء آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ساتھ ہی 2015ء کے آخری تین ماہ کا تمام ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ نیلامی میں رہ جانے والے نمبروں کی تعطیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ آڈٹ کے سلسلے میں خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں