پیپلزپارٹی قبل از وقت الیکشن کی بھرپور حمایت کرے گی، بنیادی حقوق کا تحفظ پارٹی کا طرہ امتیاز رہا ہے،رانا جمیل احمد منج

پیر 10 دسمبر 2018 21:07

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ پیپلزپارٹی قبل از وقت الیکشن کی بھرپور حمایت کرے گی انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ پیپلزپارٹی کا طرہ امتیاز رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس معاشی مسائل کا کوئی حل نہ سمت ہے قرض کی بجائے ٹیکس کے نظام کو بہتر بنایا جائے پاکستانی عوام کو ٹیکس نیٹ میں لائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا تاجر صحیح ٹیکس ادا کریں تو حکمرانوں کو دیارغیر جا کر بھیک نہ مانگنا پڑے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں میگا پروجیکٹ مکمل ہوئے پیپلز پارٹی واحد عوامی جماعت ہے ڈیمز کی تکمیل بھی بلاول بھٹوزرداری کی دور حکومت میں مکمل ہوگی انہوں نے کہا کہ پانی پر توجہ نہ دی گئی تو مسائل گھمبیر ہو جائیں گے انڈے مرغیاں غربت ختم نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ عمران خان دھاندلی سے اقتدار میں آئے بااختیار وزیراعظم نہیں ہیں وہ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے محمد مرزاجاوید کے بھتیجے فیاض صدیق کی تقریب ولیمہ میں میڈیا سے کر رہے تھی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں