انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے الحمرا آرٹ کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد،

صوبائی وزیر اعجاز عالم نے 100روزہ محکمانہ کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی

پیر 10 دسمبر 2018 22:04

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے الحمرا آرٹ کمپلیکس ،لاہورمیں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی،تقریب کا انعقاد محکمہ انسانی حقوق وا قلیتی اموراور کرسٹن کیئر فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش سے کیا گیا جبکہ سر چ فار جسٹس کی جانب سے بچوں کا انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی خاکہ پیش کیا گیا اور یونیک اسکولز والوں کی جانب سے خوبصورت ٹیبلو پرفارمنس بھی تقریب میں شامل تھی۔

تقریب میں پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز نے بھی خصوصی شرکت کی،جن میں مہندر پال سنگھ،مسرت جمشید چیمہ،سمیرا احمد بخاری، عاصمہ بخاری،سعدیہ سہیل رانا،سوشل ایکٹیوسٹ مہناز رفیع،سمیرا بتول شامل تھیں جبکہ سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور عاصم اقبال،پاسٹر انور فضل،ریجنل ڈائریکٹر انسانی حقوق لبنیٰ منصور ، افسران محکمہ انسانی حقوق،مختلف تعلیمی اداروں کے طلباؤ طالبات اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر انسانی حقوق محمد یوسف نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کا دن منفرد اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہر طبقہ سے افراد امن اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔سیکرٹری عاصم اقبال نے اپنے خطاب میں محکمہ انسانی حقوق کی 100روزہ کارکردگی کے تناظر میں انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں کے ساتھ رابطہ کاری، عوامی مقامات، جیل، پولیس تھانے ودیگر کی انسانی حقوق کے حوالے سے جائزہ،انسانی حقوق سے متعلقہ شکایات پر متعلقہ اداروں کو جانچ پڑتال کی سفارش کرنا، انسانی حقوق کے حوالے سے قوانین اور پالیسی کا جائزہ اور سفارشات، انسانی حقوق و دیگر عالمی معاہدوں کے حوالے سے صوبائی محکمہ جات سے متعلقہ رپورٹس کا حصول اور جائزہ اور وفاقی حکومت سے رابطہ کاری بحوالہ انسانی حقوق پر تفصیلی کارکردگی بارے بتایا۔

ریجنل ڈائریکٹر لبنیٰ منصور نے وفاق کی جانب سے پنجاب میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں وفاق کی کاوشوں بارے بتایا اور مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔تقریب سے پارلیمنٹرینز نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں