لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی انتظامات کیے بغیر موٹر سائیکل کی فروخت پر پابندی لگوانے کے لیے دائر درخواست پر پاکستان سٹینڈر کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے حکام کو طلب کر لیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی انتظامات کیے بغیر موٹر سائیکل کی فروخت پر پابندی لگوانے کے لیے دائر درخواست پر پاکستان سٹینڈر کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے حکام کو طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبرقریشی نے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب، موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیز سمیت دگر فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارکا موقف ہے کہ موٹرسائیکل کے ڈائر میں کپڑا اور بچوں کے پاؤں آنے کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں۔ موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے موٹر سائیکل پر حفاظتی انتظامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ حفاظتی انتظامات نہ ہونے وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حفاظتی انتظامات کیے بغیر موٹر سائیکل کی فروخت پر پابند لگانے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں