لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری

پیر 10 دسمبر 2018 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ادارہ منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ذمہ داران کے تعین کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل بہت ضروری ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب حکومت کو نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا جائے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں