شیخ زید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری، او پی ڈی بند،مریض پریشان

پیر 10 دسمبر 2018 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) شیخ زید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی۔ جس کے باعث ہسپتال کی او پی ڈی بند رہے اور مریض علاج معالجے کے لئے ادھر ادھر بھٹکتے رہے۔ ہڑتالی ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین پروفیسر کامران حسن نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے من پسند افراد کی بھرتیاں کی ہیں۔

(جاری ہے)

احتجاجی ڈاکٹرز میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے علاوہ دیگر ہسپتالوں کی قیادت بھی احتجاج میں شامل ہوئی۔ اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر قاسم کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کافی دنوں سے چل رہا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمیں زدوکوٹ کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ احتجاج کی وجہ سے او پی ڈی کے دوران بند ہو گئے اور دور دراز سے آنے والے مریض اور ان کے لواحقین بری طرح رل گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں