جنوبی پنجاب تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ 23 دسمبر کو ہو گا

مظفر گڑھ ہونیوالے مارچ میں 13اضلاع سے لاکھوں عوام شریک ہونگے : علامہ ممتاز اعوان

پیر 10 دسمبر 2018 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب متحدہ مجلس عمل سمیت دینی جماعتوں کے زیر اہتمام بیرونی دبائوپر شاتمہ رسول آسیہ ملعونہ کی رہائی اور توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرانے کیخلاف تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ 23دسمبر کو گیارہ بجے دن جھنگ موڑ مظفر گڑھ میں ہوگا جس سے صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمن ،سینٹر سراج الحق ، الشاہ اویس نورانی ، پروفیسر ساجد میر ، علامہ ساجد نقوی ،حافظ حسین احمد ،پیر اعجاز احمد ہاشمی،لیاقت بلوچ ، مولانا عبدالغفور حیدری ،سابق وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد اکرم خان درانی ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد امجد خان ودیگر دینی جماعتوں کے قائدین و رہنماء خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

نیزاس ملین مارچ میں جنوبی پنجاب کے 13اضلاع سے لاکھوں عوام شریک ہوکر اس ناموس رسالتؐ ملین مارچ کو فقیدالمثال ناموس رسالتؐمارچ بنائینگے اور اس طرح پرامن تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ کو پورے ملک میں پھلادیاجائے گا اورتمام اضلاع میں تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں