لاہور، حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی کی 22ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش

پیر 10 دسمبر 2018 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ممتاز طبیب اور مولاناظفرعلی خاں کے قریبی ساتھی حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی کی 22ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ مولاناظفرعلی خاں ٹرسٹ کی خصوصی تقریب میں جناب خالد محمود، مجیب الرحمن شامی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی، ڈاکٹر شفیق جالندھری ،رئوف طاہر، محمد آصف بھلی، ڈاکٹر ظفرعلی راجا، تاثیر مصطفیٰ ، ڈاکٹر وقار ملک، حکیم منصور، طارق چغتائی عبقری، حافظ شفیق الرحمن اور راحت نسیم سوہدروی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نسیم سوہدروی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وہ قوم کے ایسے محسن تھے جنہوں نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم کے سچے سپاہی کی حیثیت سے حصہ لیا، ساری عمر انسانیت کی خدمت کی اور مولانا ظفرعلی خاں کے مشن کو آگے بڑھایا۔ مقررین نے ان جیسے اخلاص اور ایثار سے کام کرنے والے مدبر اور محبِ وطن انسانوں کی قدر کرنے اور معاشرے میں ان کے متحرک ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ ٹرسٹ کے چیئر مین خالد محمود نے قومی محسنوں کے متعلق آئندہ بھی ایسی تقریبات انعقاد کرنے کے پروگرام سے آگاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں