قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام پروفیشنل ریسلنگ مقابلے کا انعقاد

لبرلینڈ کے ریسلر یاسین عثمانی سٹیڈیم کی توجہ کا مرکز بن گئے، 8 ریسلرز کے ساتھ لڑائی کرکے مقابلہ اپنے نام کیا

پیر 10 دسمبر 2018 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام پروفیشنل ریسلنگ مقابلے کا انعقاد ہوا۔ مقابلے میں دنیا بھر سے مشہور ریسلرز نے حصہ لیا۔ ریسلنگ مقابلے میں لبرلینڈ کے ریسلر یاسین عثمانی اس وقت پورے سٹیڈیم کی توجہ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے 8 ریسلرز کے ساتھ لڑائی کرکے مقابلہ اپنے نام کیا۔

اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر لبرلینڈ کے ریسلر یاسین عثمانی کو داد دی اور اسکے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی۔ مقابلہ جیتنے کے بعد یاسین عثمانی نے لبرلینڈ کا جھنڈا لہراتے ہوئے پورے اسٹیڈیم کا چکر لگایا اور جیت کا جشن منایا۔ اسٹیڈیم میں موجود اسٹیٹ سیکرٹری لبرلینڈ ڈاکٹر طارق عباسی، قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ اور پریس سیکرٹری پاکستان رانا علی زوہیب نے یاسین عثمانی کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر طارق عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد اس بات کی گواہی ہے کہ ملک امن اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ لبرلینڈ کا ریسلر پاکستان کے رنگ میں کھیلا اور جیتا بھی اور جتنا پیار پاکستان سے ملا تعریف کے قابل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لبرلینڈ ثقافت، کھیل اور امن کی ترقی کی بات کرتا ہے، پاکستان کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ جلد پاکستان اور لبرلینڈ کے سفارتی تعلقات قائم ہوجائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں