صوبائی وزیر کھیل و ڈی جی سپورٹس کی مصطفی بیگ کو گولڈ میڈلز جیتنے پر مبارکباد

پیر 10 دسمبر 2018 23:09

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ایشیئن گیمز کلاسک پاور لفٹنگ میں دو گولڈ میڈلز جیتنے اور ڈیڈ لفٹ میں ریکارڈ قائم کرنے پر مصطفٰی فاران بیگ کومبارکباد دی ہے، پیر کے روز اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان نے کہا کہ منگولیا میں ہونیوالی پاور لفٹنگ ایشیئن گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے واحد کھلاڑی مصطفیٰ فاران بیگ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے کہا کہ مصطفٰی فاران بیگ نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاور لفٹنگ کے کھیل میں پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، مصطفٰی فاران نے بہترین کھیل کے ذریعی2 گولڈ میڈلز جیتے، ان کی کامیابی سے پاور لفٹنگ کا کھیل مزید فروغ پائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں