لاہور، اوور سیز پاکستانی اپنے پلاٹ کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب

پیر 10 دسمبر 2018 23:13

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی کوشش سے اوور سیز پاکستانی اپنے 50 لاکھ روپے مالیت پلاٹ کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے، وائس چیئرمین او پی سی وسیم اختر نے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم رمضان کیانی نے شکایت درج کرائی کہ انہوں نے موضع لکھن دیہاتی تحصیل راولپنڈی میں 10 مرلہ کا پلاٹ خریدا، سابق مالک نے رجسٹری تو ان کے نام کروادی لیکن انہیں قبضہ نہیں دیا جا رہا ہے، یہ شکایت راولپنڈی انتظامیہ کو ریفر کی گئی جس کی کاوشوں سے مذکورہ پلاٹ کا قبضہ اس کے مالک اوورسیز پاکستانی کے حوالے کر دیا گیا، وسیم اختر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت ادارے سے رابطہ کرسکتے ہیں، ان کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں