چوتھا حسن طارق رحیم ماسٹرز ٹینس کپ 23 دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 10 دسمبر 2018 23:13

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چوتھا حسن طارق رحیم ماسٹرز ٹینس کپ ٹورنامنٹ 23 دسمبر سے لاہور جمخانہ کلب میں شروع ہوگا ،کپ کی افتتاحی تقریب 23 دسمبر کو گیارہ بجے دن جمخانہ کلب لاہور میں ہوگی، مایہ ناز ٹینس پلیئر اعصام الحق سمیت دیگر سینئر کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے ، ٹورنامنٹ میں چار کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے جن میں مینز سنگلز ،ڈبلر، ویمن سنگلز اور بوائز انڈر 18مقابلے ہوں گے،ٹورنامنٹ 30دسمبر تک جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں