کرسمس کے باعث مسیحی ملازمین کی تنخواہ 20 دسمبر تک دینے کے احکامات جاری

پیر 10 دسمبر 2018 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کی تنخواہ 20 دسمبر تک دینے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرسمس کے باعث مسیحی ملازمین اور پنشنرز کو ادائیگی 20تک یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں