بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

پیر 10 دسمبر 2018 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن اقبال زون اسکواڈنے مانگا منڈی سے 46 ریمپ ، 24شیڈزہٹا دئیے اور 2دکانیں مسمار کر دی گئیں جبکہ 14ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

(جاری ہے)

سمن آبادزون اسکواڈنے ملتان روڈ بابو صابو اور یتیم خانہ سے 25 عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔داتا گنج بخش زون اسکواڈنے ہال روڈ اور داتا دربارسے 12عارضی تجاوزات ہٹا دیں ۔پختہ تجاوزات میں 62تھڑے مسمار کر دئیے گئے جبکہ 8ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔نشتر زون اسکواڈ نے کاہنہ نوتا چونگی امرسدھو عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔ گلبرگ زون اسکواڈ نے مین مارکیٹ ، برکت مارکیٹ اور لبرٹی میں خلاف ورزی کرنے پر 01ایف آئی آردرج کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں