دو سال پہلے 2016 میں رائیونڈ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن مکمل ہو چکا ہے ‘افضل کھوکھر

تجاوزات کے خاتمہ کے نتیجہ میں ہی رائے ونڈمیںتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فلائی اوور اورجنرل بس سٹینڈ پر کروڑوں روپے لگا کر عوام کو یہ اہم بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں ‘لیگی رہنما

پیر 10 دسمبر 2018 23:52

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سینئر مسلم لیگی رہنماء ایم این اے حلقہ 136 ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ دو سال پہلے 2016 میں رائیونڈ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن مکمل ہو چکا ہے جس کے دوران محکمہ مال اور محکمہ ہائی ویز نے پوری جانچ پڑتال کے بعد نشاندہی کرکے اپنی جگہ کو کلیئر کیا اورتجاوزات ختم کی جب کہ اسی دوران مزید تجاوزات کنندگان نے رضاکارانہ طور پر اپنی غیر قانونی تعمیرات گرا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا جس پر لیگی حکومت آج تک ان کی شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کے نتیجہ میں ہی رائے ونڈمیںتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فلائی اوور اورجنرل بس سٹینڈ پر کروڑوں روپے لگا کر عوام کو یہ اہم بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت شہریوں کو ان کے تعاون کی سزا دی جا رہی ہے اور تجاوزات کے نام پر بسے بجائے شہر کو اجاڑنے کی کوششیں جاری ہیں جن کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو روزگار دینے والی حکومت ہی ان کا کاروبار تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،عوام اور تاجروں کو اس حوالے سے ہماری کہیں بھی مددد کی ضرورت ہوہم حاضر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں