حکومتی وزیر بلاول بھٹو پر الزام تراشی کرکے اپنا قد نہیں بڑھا سکتے‘حسن مرتضی

فیاض الحسن چوہان کیا پدا کیا پدے کا شوربا،بلاول بھٹو کے والد کو دنیا جانتی ہے،چوہان کی ولدیت مشکوک ہے‘میڈیا سے گفتگو

پیر 10 دسمبر 2018 23:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہاکہ حکومتی وزیر بلاول بھٹو پر الزام تراشی کرکے اپنا قد نہیں بڑھا سکتے،فیاض الحسن چوہان کیا پدا کیا پدے کا شوربا،بلاول بھٹو کے والد کو دنیا جانتی ہے،چوہان کی ولدیت مشکوک ہے۔

(جاری ہے)

حسن مرتضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی کی ولدیت اکرام نیازی کی کرپشن کے قصے آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

خراب شجرہ نصب والے تمام سیاسی یتیم آج فرشتہ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔سیاسی مخالفین کے خلاف بد زبانی ہی چوہان کی اصل نوکری ہے۔چوہان، سیاسی لانڈری کی وہ میل ہے جسکا مقدر کسی گندے نالے میں گرنا ہے۔چوہان بولتا ہے تو لگتا ہے کسی نے گٹر کا ڈھکن اٹھا دیا۔چوہان باز نہ آیا تو اس کا پنجاب اسمبلی میں ناطقہ بند کردیں گے۔ا نہوںنے کہاکہ جیالے جانتے ہیں کسی بد زبان کو کیسے لگام دینی ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں