اٹھارہ بلین کا خسارہ تحریک انصاف نے نہیں پیدا کیا،ہمایوں اختر خان

منگل 11 دسمبر 2018 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ اٹھارہ بلین کا خسارہ تحریک انصاف نے نہیں پیدا کیاموجودہ مالیاتی بحران کی وجہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا چار سال تک مصنوعی طور پر روپیہ کو مضبوط رکھنا ہیپیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ڈالر مہیا کرنا ہے یہ پرائیویٹ سیکٹر کی ذمہ داری نہیں ہوتی حکومت کو ابھی ایک سو پانچ دن ہوئے ہیں اور اٹھارہ بلین کا خسارہ تحریک انصاف نے نہیں پیدا کیا تھایہ قرضہ لینے کے بدلے میں پیدا ہوا اور اب اس کوتحریک انصاف کی حکومت نے پورا کرناہے موجودہ مالیاتی بحران کی وجہ چار سال تک مصنوعی طور پر روپیہ کو مضبوط رکھنا ہے اسٹیٹ بینک ایک خود مختار ادارہ ہے اس لئے ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم کو ان ڈالر کی قیمت میں اضافے کاپتہ نہ ہو مرغیوں، اور انڈوں کے ذریعے ہم غریبوں کو خوشحال کرناچاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں