حکومتی اتحاد میں دڑاریں پڑ چکی ،فواد چوہدری اپنی وزارت کی فکر کریں ‘عزیز الرحمن چن

منگل 11 دسمبر 2018 14:55

حکومتی اتحاد میں دڑاریں پڑ چکی ،فواد چوہدری اپنی وزارت کی فکر کریں ‘عزیز الرحمن چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی مشرف کی باقیات موجود ہیں مکا لہرانے والے کا ملک میں کوئی کردار باقی نہیں رہا اسی طرح پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنی وزارت کی فکر کریں کیونکہ حکومتی اتحاد میں دڑاریں پڑ چکی ہیں۔ اتحادی وقتاً فوقتاً تحریک انصاف کو اشارةً اپنے تحفظات سے مطلع کر چکے ہیں اور میڈیا پر پلانڈکے تحت ویڈیو بھی لیک کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظریات کی بنیاد پر کھڑی ہوئی سیاسی پارٹی کبھی فنا نہیں ہوتی تحریک انصاف کی بلڈنگ اتحادیوں کی بنیاد پر کھڑی جو کسی بھی وقت زمین بوس ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے اور پاکستان کی سیاسی زندگی میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں