صوبہ بھر کے گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری

منگل 11 دسمبر 2018 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے گھوسٹ ملازمین کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے،گھوسٹ ملازمین خزانے پر بوجھ ہیںجن کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ دفاتر میں حاضر نہ ہو نے والے اور گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے والوں اور ان کی ہوتی بانی کرنے والوں کی فہرستیں ترتیب دی جائیں، ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کر کے حکومت پنجاب کو رپورٹ ارسال کی جائے۔ انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں