پنجاب بھرمیں910 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق‘ 1006 زخمی

منگل 11 دسمبر 2018 17:40

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب بھرمیں 910 ٹریفک حادثات میں7 افراد جاں بحق اور 1006 زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا‘ 422معمولی زخمی افرادکو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کیجس کے باعث ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد ( 63 فیصد )موٹر سائیکل ایکسیڈنٹس کی ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں425 ڈرائیورز21 کم عمرڈرائیورز، 425 مسافراور163پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔270 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت 273 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 84 حادثات میں 105متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 68 حادثات میں 66 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں