ایدھی ایمبولینس سروس سکول علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کا افتتاح

منگل 11 دسمبر 2018 18:22

ایدھی ایمبولینس سروس سکول علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کا افتتاح
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) ایدھی ایمبولینس سروس سکول علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کا افتتاح گزشتہ روز پروفیسرڈاکٹرشین نوکس ،ڈاکٹر اینتھونی برائن نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ نے کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹرشین نوکس نے عبدالستارایدھی صاحب کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایدھی ایمبولینس سروس سکول کو نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈکے ساتھ الحاق کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ عبدالستار ایدھی صاحب نے جس مشن کا آغازکیا اس کو بین الاقوامی میعارکے کورس کی ٹریننگ دے کر جاری رکھا جائے۔چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے ذاتی طور پر بھی نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ میں ٹریننگ کی اور وہ چاہتے ہیں کہ ایدھی ایمبولینس سروس سکول کا دائرہ کار پورے پاکستان تک بڑھایاجائے تاکہ مقامی لوگوں کو بین الاقوامی میعارکے کورس کی ٹریننگ کی سہولت دی جائے۔چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی صاحب نے خصوصی طور پر فیصل جلال جو کہ نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈکے پہلے بیج کیEMTاور ماسٹر ٹرینر ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں