محکمہ سیاحت پنجاب نے ایگری ٹورازم متعارف کرا دی

ایگری ٹورازم کے تحت پہلا امرودوں کا فیسٹیول 23دسمبر کومنعقد کیا جائے گا

منگل 11 دسمبر 2018 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو سہولتوں کی فراہمی اور نئے سیاحتی مقامات کی تلاش میں کوشاں ہے۔اس سلسلے میں محکمہ سیاحت نے ایگری ٹورازمکو پہلی مرتبہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ۔

جس میںایگری ٹورازم کے تحت پہلا امرودوں کا فیسٹیول 23دسمبر کومنعقد کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ دنیا میں سیاحت چھٹی بڑی صنعت کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ، ایگری ٹورازم سے بے شمار فائدے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایگری ٹورازم کے تحت ہر ماہ ایک فیسٹیول منعقد کروایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

رواں ماہ شرقپور میںامرودوں کا فیسٹیول منعقد کروایا جارہا ہے اور لوگوں کو امرودوں کے باغ تک رسائی دی جائے گی جہاں لوگ اس پھل کی مختلف قسموں کے متعلق نہ صرف آگاہی حاصل کریں گے بلکہ خود درختوں سے تازہ امرود توڑ کر بھی کھائیں گے۔

محکمہ سیاحت نے امرودوں کے فیسٹیول کو دلچسپ بنانے کیلئے مختلف سٹال بھی لگائے گاجہاں سے لوگ فیسٹیول کے دوران خریداری کر سکیں گے ان سٹا لوں میں پنجاب کے روائیتی کھانوں کے سٹال نمایاں ہوں گے وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ گاوا فیسٹیول ایک فیملیز فیسٹیول ہو گا جہاں فیملیز کو سازگار اورمحفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا، فیسٹیول کے انعقاد میں نجی شعبہ اور محکمہ زراعت کا بھی تعاون حاصل ہے۔

فیسٹیول کا انعقاد شرقپور میں واقع ایاز فارم میں صبح دس سے سہ پہر تین بجے کے درمیان کیا جائے گا۔ وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ اس قسم کے فیسٹیولز سے کاشتکاروں اور زراعت کے شعبہ سے وابسطہ افراد کو فائدہ ہوگا۔موسم اور علاقے کی مناسبت سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں زرعی فیسٹیولز کا انعقاد کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سیاحت کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ سیاحتی مقامات پر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔محکمہ سیاحت پنجاب نئے سیاحتی مقامات کو عوام کے لئے کھولنے کے لئے بھی اقدامات کر رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں